Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کا آغاز اپریل 2020 میں ہونے کا امکان ہے۔ آئی پی ایل کی انتظامیہ نے اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی پی ایل میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل رواں سال دسمبر میں ہو گا اور تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل دلچسپی سے بھرپور ہو گا کیونکہ پچھلے سیزن میں اچھا پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔
آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں فرنچائزز کے مجموعی بجٹ میں اضافے کا امکان بھی ہے۔ فرنچائز کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر اسٹاف کا اعلان بھی جلد کر دیں گے۔ کچھ ٹیمیں کوچز کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں۔