Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے والے افتخار احمد اور عابد علی نے 2017 سے ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں بیٹسمین سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
2017 سے لے کر اب تک افتخار احمد نے 35 اننگز میں 71.22 کی اوسط سے 1,923 رنز بنا رکھے ہیں جس میں چھ سینچریاں بھی شامل ہیں اور ڈومیسٹک میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
عابد علی اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر ہیں جنہوں نے 34 اننگز میں تین سنچریوں کی مدد سے 1,673 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ان کی بیٹنگ اوسط 52.28 کی ہے۔ اس فہرست میں خرم منظور 32 اننگز میں 1,980 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں براجمان ہیں جبکہ شان مسعود 1,925 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔