قومی ٹرائینگولر ایک روزہ ویمن چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی سی بی بلاسٹرز نے 216 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم 210 رنز پر ہمت ہار گئی۔ پی سی بی بلاسٹرز کی الماس اکرم اور طوبی حسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ناقابل شکست 102 رنز بنانے پر سدرہ امین کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پی سی بی چیلنجرز کی لیگ اسپنر سیدہ عروب شاہ کو پانچ میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا انعام دیا گیا۔