Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے جلد ٹیم میں واپسی کی امید ظاہر کر دی۔ قومی ٹرائینگولر ایک روزہ ویمن چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ری ہیب شروع ہو چکا، ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ملی تو اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا اور دیگر فارمیٹس میں بھی واپسی کروں گا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم پہلا قدم ہے، امید ہے دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی، پی سی بی کہہ چکا ہے کہ آئندہ ہوم سیریز پاکستان میں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ سری لنکن ٹیم کو بھی اسپورٹ کریں، امید ہے پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کی طرح ہوم گراونڈز بھرے ہوں گے۔
ویمن کرکٹ پر بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ویمن کرکٹ کے لیے پی سی بی کا اقدام قابل ستائش ہے، خواتین کھلاڑیوں کا نیا پول تیار ہو گا اور نئی پلیئرز منظر عام پر آئیں گی۔