Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر کا گزشتہ دنوں ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون کیوں ہے؟
ان کے اس بیان پر پاکستانیوں نے انہیں کرارے جواب دیے مگر اب پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی سنجے منجریکر کے بیان پر بول پڑے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ سنجے منجریکر کمنٹری کرتے ہیں، اسٹیٹس دیکھیں کہ پاکستان ٹیم نے کن کن ٹیموں کو کہاں کہاں ہرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجے منجریکر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اعدادوشمار سے انہیں سب پتہ لگ جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم 283 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھارتی ٹیم 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔