پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نا صرف کرکٹ ملک کے میدانوں پر واپس آ چکی ہے بلکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کا ایک بڑا نام مائیکل ہولڈنگ بھی پاکستان آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے سندھ حکومت کے توسط سے مائیکل ہولڈنگ کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیکل ہولڈنگ 30 ستمبر کو کراچی پہنچیں گے اور سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکل ہولڈنگ کے اس دورے کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مائیکل ہولڈنگ پاکستانی کرکٹ فینز میں بہت مقبول ہیں۔ وہ کمنٹری کے دوران اور دیگر فورمز پر پاکستان کی حمایت کرتے بھی نظر آتے ہیں۔