Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انجری سے صحتیاب ہونے والے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ اوپننگ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ 44 ایک روزہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر چکا ہوں لیکن اپنے ملک میں پہلا ون ڈے کھیلنا میرے لیے ڈیبیو کے مترادف ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف تیزترین سینچری بناؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا مہمان ٹیم کے خلاف ایک روزہ کرکٹ کی تیزترین سنچری اسکور کروں۔ فخر زمان 44 ایک روزہ میچوں میں 4 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔