Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا نے آخری مرتبہ جنوری 2009 میں پاکستان کیخلاف نیشنل اسٹیڈیم میدان میں میچ کھیلا تھا اور سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد کوئی ٹیم 13 روز کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور امید ہے شائقین کرکٹ بھرپور تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھرے میدان پاکستان سے متعلق منفی پروپیگنڈے کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کے علاوہ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی شائقین کا جذبہ پی ایس ایل میں دیکھ چکا ہوں، امید ہے سری لنکا کیخلاف بھی مداحوں کا جوش ٹھنڈا نہیں پڑے گا۔ یاد رہے رمیز راجہ اور وسیم اکرم سیریز کے پانچ رکنی کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں۔