قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے لیے بہترین موقع ہے کہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارم کریں اور سیریز میں کامیابی حاصل کریں۔
سری لنکا کے جن 10 کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اگر وہ کھلاڑی بھی آ جاتے پھر بھی پاکستان سری لنکا سے بہتر ٹیم ہی ہوتی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے واحد بیٹسمین یونس کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے سینیئر کھلاڑیوں کا پاکستان نہ آنا زیادہ معنی نہیں رکھتا۔
یونس خان نے کہا پاکستان کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ واپس لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے معذرت کی ہے وہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔