قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے قائد اعظم ٹرافی میں سرفراز احمد کی زیر قیادت کھیلنے والی سندھ کی ٹیم پر منفی بولنگ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ سرفراز احمد سے جب پریس کانفرنس میں اس حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ امام الحق ابھی چھوٹے ہیں، وہ تھوڑے جذباتی ہیں ان سے جس قسم کا سوال ہوا انہوں نے ویسے ہی جواب دے دیا۔ سرفراز احمد نے امام الحق کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان کی بات کو پیش کیا گیا مطلب وہ نہیں تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امام الحق نے لفظوں کا استعمال صحیح نہیں کیا جس وجہ سے ان کا بیان متنازع بنا۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ امام الحق ابھی چھوٹا ہے وقت کے ساتھ ساتھ سیکھ جائے گا اور ان کی بات کا مجھے برا بھی نہیں لگا تھا۔