Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بارش نے دس سال بعد کراچی میں بحال ہونے والی ون ڈے کرکٹ کا مزہ کرکرا کر دیا۔ کراچی میں بارش اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باوجود کرکٹ کے دیوانے پاک سری لنکا ون ڈے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔
بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کے بعد شائقین مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ میچ نہ ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن دوسرا ون ڈے دیکھنے آئیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ میں پہلی بار کوئی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔
پی سی بی کے مطابق پہلے ون ڈے میچ کے ٹکٹ دوسرے یا تیسرے ون ڈے میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں اور اگر شائقین چاہیں تو ٹکٹ کے پیسے واپس بھی کیے جا سکتے ہیں۔
جن مداحوں نے اتوار کے روز کے ٹکٹ خریدے انہیں بھی رقم واپس کی جا سکتی ہے لیکن شائقین چاہیں تو پیر کے روز اسی ٹکٹ پر دوسرا ون ڈے بھی دیکھ سکتے ہیں۔