Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے گزشتہ ہفتے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے اظہر الدین سب سے آگے رہے اور انہوں نے 147 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار پراکش چاند کو صرف 47 ووٹ ملے۔
اظہر الدین نے کامیابی میں کردار ادا کرنے اور ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ 2000 کے میچ فکسنگ اسکینڈل میں اظہر الدین پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعد میں عدالتی حکم پر تاحیات پابندی ختم کر دی گئی تھی۔
اظہر الدین نے بھارت کی جانب سے 99 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 6,215 رنز بنائے جبکہ 334 ون ڈے میچوں میں وہ 9 ہزار 378 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔