Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پالیسی ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو سال میں صرف دو لیگز میں شرکت کی اجازت ہے لیکن بنگلہ دیش کے ٹاپ آل راؤنڈر شکیب الحسن اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے۔
اپنے ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے کہا کہ کھلاڑی جتنی زیادہ لیگز میں شرکت کریں گے ان کے کھیل میں اتنا ہی نکھار آئے گا، کرکٹرز کے لیے بہتر ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ یہ پالیسی ترک کر دے۔
شکیب الحسن نے کہا کہ ہمارا ڈومیسٹک اسٹرکچر انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرح مضبوط نہیں ہے، ہماری ٹیم اس وقت تکمیل کے مرحلے سے گزر رہی ہے اس لیے لیگ کرکٹ آنے والے پلئیرز کے لیے بھی ضروری ہے۔ شکیب الحسن نے سلیکشن پالیسی بہتر بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو منتخب کیا جائے تو اسے پورا موقع ملنا چاہیے۔