Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ کے 24ویں میچ میں جمیکا تلاواز اور سینٹ لوشیا زوکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ کرس گیل کی ٹیم جمیکا تلاواز کو میچ میں چار وکٹوں سے شکست ہوئی۔ اس شکست کے نتیجے میں جمیکا تلاواز کی ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہو گئی ہے۔ جمیکا تلاواز کو ایونٹ سے باہر کرنے میں سینٹ لوشیا زوکس کے راحقیم کارنوال نے اہم کردار ادا کیا۔
اہم میچ میں جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ ڈوین اسمتھ 58 اور کرس گیل 29 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
ہدف کے تعاقب میں راحقیم کارنوال نے سینٹ لوشیا زوکس کو زبردست آغاز فراہم کیا۔ وہ 25 گیندوں پر 51 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ سینٹ لوشیا زوکس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 20ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔