Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی میں نادرن ٹیم پہلے دو میچز کچھ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ نادرن ٹیم کا ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ دوسرے میچ میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ نادرن کے کپتان عمر امین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پچھلی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔
پی سی بی کو دیے گئے انٹرویو میں عمر امین نے کہا مجموعی طور پر ہماری ٹیم اچھا پرفارم نہیں کر پائی مگر ہماری مینجمنٹ نے اس حوالے سے خوب غوروفکر کیا ہے اور کوشش کریں گے کہ پچھلے دو میچز میں کی گئی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بیسٹمین زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے اور اگر لمبے وقت تک وکٹ پر رہیں تو اچھا ٹوٹل اسکور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
عمر امین نے مزید کہا کہ قائد اعظم ٹرافی نئے فارمیٹ پر ہو رہی ہے جس میں کھیلنے کا مزہ آ رہا ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے اچھا پرفارم کریں اور انہیں مایوس نہ کریں۔