Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سینیئر کھلاڑی سارہ ٹیلر نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تیس سالہ وکٹ کیپر بیٹر نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2006 میں کیا۔ سارہ ٹیلر دو ورلڈکپ اور ایک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتنے والی انگلیش ٹیم کا حصہ رہیں۔ سارہ ٹیلر نے انگلینڈ کی جانب سے دس ٹیسٹ میچز کھیلے۔
انہوں نے 126 ون ڈے میچز میں بیس نصف سنچریوں اور سات سنچریوں کی مدد سے 4,056 رنز بنائے جبکہ 90 ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2,177 رنز بھی اسکور کیے۔ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی ویمن کرکٹرز کی فہرست میں سارہ ٹیلر 6,533 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سارہ ٹیلر ویمن کرکٹ کی سب سے کامیاب وکٹ کیپر بھی ہیں جنہوں نے وکٹ کے پیچھے 232 کیچز پکڑے جو ویمن انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ ہے۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں خوش اور مطمئن ہوں، کرکٹ چھوڑنے کا یہ بالکل درست وقت ہے، انگلینڈ کی شرٹ پہن کر میں نے بہت انجوائے کیا۔