Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Sri Lanka in Pakistan 2019

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ کراچی کی طوفانی بارش کے باعث پہلا میچ ہی منسوخ نہیں ہوا بلکہ دوسرے میچ کا بھی شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا ون ڈے میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتور کو کھیلا جانا تھا جو کہ اب 30 ستمبر بروز پیر کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ کو اگلے میچ کیلئے تیار کرنے کیلئے گراؤنڈ اسٹاف کو دو دن درکار ہیں جبکہ اتور کو بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز نے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے غیرمتوقع بارشوں نے ہمیں سیریز کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔