رواں سال ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا اور پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اب دس سال بعد کراچی میں ون ڈے کرکٹ کے دروازے کھلنے والے تھے کہ بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ شائقین کرکٹ اس صورت حال سے اداس ہو گئے ٹویٹر اپنے جذبات کا اظہار کرتے نظر آئے۔
ایک ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شیڈول بناتے ہوئے کہا جاتا ہو گا کہ میچز کراچی میں کرا لیتے وہاں بارش نہیں ہوتی مگر بعد میں کہا جاتا ہے کہ کراچی میں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
ایک شخص نے لکھا کہ میرا ناقابلِ بھروسہ کراچی۔ ایک اور شائقین کرکٹ نے لکھا کہ بارش ہوتی تو پانی آتا، پانی آتا تو گراؤنڈ گیلا ہوتا، گراؤنڈ گیلا ہوتا تو میچ نہیں ہوتا۔