Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹر محمد نواز ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔ محمد نواز کو پاکستانی ٹیم میں بحیثیت آل راؤنڈر شامل کیا گیا تھا مگر 14 میچوں میں موقع ملنے کے باوجود جب نواز بطورِ بیٹسمین پرفارم کرنے میں ناکام ہوئے تو انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔
محمد نواز کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور انہوں نے ٹھان لی ہے کہ وہ اس مرتبہ ٹیم میں اپنی مستقل جگہ بنائیں گے۔ محمد نواز نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ میں پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سے باہر رہ کر اپنی بیٹنگ پر بہت محنت کی ہے اور بہت بہتری بھی آئی ہے۔ محمد نواز کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔