Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ امام الحق اپنے اوپر ہونے والی اس تنقید کا کئی مرتبہ جواب دے چکے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ شاید پاکستان کے لوگ کبھی انہیں پیار نہیں دیں گے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اوپننگ بیٹسمین نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے انضمام الحق نے مکی آرتھر، گرانٹ فلاور اور سرفراز احمد سے کہا کہ امام الحق کو منتخب کرو۔
انہوں نے کہا کہ لوگ شاید بھول رہے ہیں کہ ہم 2019 میں رہ رہے ہیں جہاں ہر چیز میڈیا پر آ جاتی ہے، میں ایک سسٹم کے ذریعے قومی ٹیم میں شامل ہوا لیکن ان کو یہ نظر نہیں آتا۔
امام الحق نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والوں کو صرف یہی نظر آتا ہے کہ میں انضمام الحق کا بھتیجا ہوں اور ان کا یقین ہے کہ اس وجہ سے انہیں مجھ پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے۔