Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے رواں سال اب تک بہت ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بابر اعظم نے 2019 میں 18 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں جہاں انہوں نے 59.12 کی اوسط سے 946 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
رواں سال بابر اعظم کو ون ڈے فارمیٹ میں 1000 رنز مکمل کرنے کیلئے 54 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سعید انور کے نام ہے جنہوں نے 1996 میں 1,595 رنز اسکور کیے تھے۔
بابر اعظم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا کر ون ڈے رینکنگ میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔ ون ڈے رینکنگ ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔