Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ انہوں نے دوبارہ سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ حسن علی کمر میں تکلیف کے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ حسن علی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ دوڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
حسن علی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ الحمدللہ میں صحتیاب ہو رہا ہوں۔ یاد رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کمر کی تکلیف کی وجہ سے ہوم سیریز کے علاوہ قائد اعظم ٹرافی میں بھی نہیں کھیل رہے۔ انہوں نے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں حصہ لیا تھا۔
مکمل صحتیاب ہونے کی صورت میں حسن علی سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ دو روز قبل حسن علی ویمن ون ڈے چیمپئن شپ کے فائنل میں ویمن کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کرکٹ گراؤنڈ بھی گئے تھے۔