Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو طویل عرصہ ہو گیا ہے لیکن وہ کرکٹ سے منسلک مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں جبکہ وہ بھارت میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر بھی ہیں۔
گزشتہ لمبے عرصے سے سورو گنگولی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے ساتھ منسلک ہیں۔ پہلے وہ تین سال تک ورکنگ کمیٹی کے رکن رہے جبکہ 2014 میں انہیں جوائنٹ سیکرٹری کا عہدہ دیا گیا۔
اس کے بعد سورو گنگولی کو کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کا صدر منتخب کیا گیا۔ رواں سال ان کے عہدے کی معیاد ختم ہو جانی تھی لیکن ان کے مقابلے میں کسی نے الیکشن نہیں لڑا جس وجہ سے ان کی صدارت برقرار رہے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے مطابق سورو گنگولی جولائی 2020 تک کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر رہیں گے۔