Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2011 میں بھارتی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر یووراج سنگھ کو 2013 میں بھارتی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ ساڑھے تین سال ٹیم سے باہر رہے۔ یووراج سنگھ نے جون 2017 میں انگلینڈ کیخلاف کم بیک کیا لیکن کچھ میچز کھیلنے کے بعد انہیں پھر سے ڈراپ کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔
یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ 2017 میں 8، 9 میچز کھیلے، چیمپئنز ٹرافی میں 2 مرتبہ مین آف دی میچ بھی رہا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پھر ڈراپ کر دیا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کم بیک کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر اعتماد ہی نہیں کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غلط ہے کہ جس کھلاڑی نے ملک کی 15، 16 سال نمائندگی کی ہو اس سے پوچھا بھی نہ جائے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ یووراج سنگھ نے مزید کہا کہ ورندر سہواگ اور ظہیر خان کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوا ہے۔