Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی بولنگ اسپیڈ سے سب کو حیران کر دیا تھا۔ بعدازاں محمد حسنین کو دورہ انگلینڈ، پھر ورلڈکپ اور اب سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لیے بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد حسنین کی بولنگ سے بڑے بڑے پلئیرز بھی متاثر ہوئے۔ سابق بولنگ کوچ اظہر محمود محمد حسنین کو بولنگ کے گر سکھانے کا کریڈٹ لینے لگے ہیں۔ اظہر محمود نے ایک پرستار کے سوال کے جواب میں ٹویٹر پر ویڈیو اپلوڈ کی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح انہوں نے محمد حسنین کی بولنگ کو بہتر بنایا۔