Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ورلڈکپ 2019 کے بعد سے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
سنیل گواسکر تو مہندر سنگھ دھونی کو مشورہ دے چکے ہیں کہ وہ خود کرکٹ چھوڑ دیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ انہیں دھکا دے کر نکالا جائے لیکن سریش رائنا نے بھارتی بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلایا جائے۔
سریش رائنا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھونی ابھی بھی فٹ ہیں، وہ ایک شاندار وکٹ کیپر ہیں اور میچ کو ختم کرنے والے بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دھونی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہوں۔ دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر سریش رائنا نے کہا کہ اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔