Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے لیے افغان ٹیم کی قیادت گلبدین نائب کو سونپنے پر سابق ہیڈکوچ فل سمنز اور اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات کا تناؤ کا شکار تھے۔ فل سمنز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ عالمی کپ کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ حکام کے بارے میں چند انکشافات کریں گے۔ انہوں نے بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس کو جواز بنا کر فل سمنز کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا جبکہ گلبدین نائب سے بھی کپتانی واپس لے لی تھی جس کے بعد راشد خان کو تینوں فارمیٹس میں افغانستان کا کپتان مقرر کیا گیا۔
ہیڈکوچ کی خالی آسامی کے لیے افغانستان کا ساؤتھ افریقہ کے نامور سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ لانس کلوزنر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس وجہ سے افغانستان نے 50 امیدواروں میں سے ان کا انتخاب کیا۔