Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ پشاور اور کوئٹہ کے بعد پشاور زلمی نے میرانشاہ میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کامیابی سے مکمل کر لیا۔ فائنل میں جمرود کنگز نے وزیرستان وارئیرز نارتھ کو آٹھ رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جمرود کنگز نے چار وکٹوں پر 63 رنز بنائے۔ جواب میں وزیرستان وارئیرز نارتھ کی ٹیم چھ وکٹوں پر 56 رنز ہی بنا سکی۔ شاندار کارکردگی پر محمد اللہ کو فائنل اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جمرود کنگز نےخیبر ایگلز اور وزیرستان وارئیرز نارتھ نے کرم فیلکنز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ جی سی او میرانشاہ شاکراللہ خٹک نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا وہ زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد پر تمام مدارس کی ٹیموں اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد کا مقصد مدارس کے طلباء کو مین اسڑیم میں لانا یے اور جلد دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کیا جائیگا۔