Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں تین راؤنڈ میچز کے بعد سینٹرل پنجاب کی حکمرانی برقرار ہے۔ سینٹرل پنجاب نے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں بلوچستان کی ٹیم کو ایک اننگز اور 12 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مضبوط بنا لیا ہے۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 521 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی جس میں سلمان بٹ کے 237، کپتان اظہر علی کے 123 اور ظفر گوہر کے *100 رنز شامل تھے۔
جواب میں بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 270 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوئی اور دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد 239 بنا کر ڈھیر ہو گئی جس کے نتیجے میں سینٹرل پنجاب کو رواں سیزن میں باآسانی دوسری کامیابی ملی۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں بطور کپتان یہ اظہر علی کی 13 میچوں میں چھٹی کامیابی تھی جبکہ ان کی قیادت میں پانچ میچز ڈرا ہوئے اور دو میں ان کی ٹیم کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔