Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کو 2019 ورلڈکپ جتوانے والے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی جیسن روئے اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔ جیسن روئے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ ایک نجی کمپنی کے اشتہار کی عکس بندی کے لیے آئے ہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں پاکستان کے مایہ ناز سابق بیٹسمین یونس خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
سابق اور موجودہ کرکٹرز کی پاکستان آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت سری لنکا کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان میں موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ بھی سندھ پولیس کی دعوت پر کراچی آئے اور ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔