Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال انگلینڈ ممیں ہونے والی ایشز سیریز آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی تھی۔ ڈیوڈ وارنر نے پانچ میچوں کی دس اننگز میں صرف 95 رنز اسکور کیے تھے لیکن اوپننگ بیٹسمین کو ابھی بھی کپتان ٹم پین کی حمایت حاصل ہے۔ ٹم پین کو یقین ہے کہ ڈیوڈ وانر ہوم سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔
ایشز سیریز کے بعد کرکٹ ماہرین کا ماننا تھا کہ اس فارم کے ساتھ ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے لیکن ٹم پین کے بیان کے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے۔
ڈیوڈ وارنر کی ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 59.64 کی ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر جبکہ دوسرا میچ 29 نومبر سے شروع ہو گا۔