Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ کے نئے فارمیٹ "دی ہنڈرڈ" کا ٹورنامنٹ جولائی 2020 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں 8 مختلف ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ کئی انٹرنیشنل کرکٹرز نے اس نئے طرز کی کرکٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ "دی ہنڈرڈ" کا ڈرافٹ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے اور اس میں دو پاکستانی کرکٹرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ابتدائی ڈرافٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈرافٹ میں ہر ٹیم کو ایک کھلاڑی کا انتخاب کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ 100 سیکنڈز دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے 578 رنز اسکور کیے تھے۔