Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس اس سیریز میں زبردست ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع ہے۔
تین ٹیسٹ میچز میں ویرات کوہلی کو 242 رنز اسکور کرنے ہیں جس کے بعد وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے بھارتی بیٹسمین بن جائیں گے۔
اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر، ورندر سہواگ اور راہول ڈریوڈ کو حاصل ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 21 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 281 رنز درکار ہیں۔
اگر اس سیریز میں وہ یہ رنز اسکور کر لیتے ہیں تو دنیائے کرکٹ میں تیزترین 21 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔ اس وقت یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 473 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔