بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کمر کی انجری کے باعث ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور اب وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہاردک پانڈیا جلد اپنی کمر کی سرجری کیلئے انگلینڈ روانہ ہوں گے جس کے بعد وہ کم از کم 5 مہینوں کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ہاردک پانڈیا کو انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے زیادہ وقت بھی لگ سکتا یے، امید ہے وہ آئی پی ایل سے پہلے صحتیاب ہو جائیں گے۔ ہاردک پانڈیا گزشتہ سال یو اے ای میں ایشیاء کپ کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے مگر وہ جلد صحتیاب ہو گئے تھے لیکن ورلڈکپ میں بھی انہیں فٹنس مسائل سامنا کرنا پڑا تھا۔