Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو رہی ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی موجودہ ون ڈے ٹیم میں سے صرف تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
عابد علی، امام الحق اور محمد رضوان کی جگہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور فہیم اشرف کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سولہ رکنی ٹیم میں سرفراز احمد کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، فخر زمان اور محمد حسنین شامل ہیں۔ محمد عامر شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے بعد لاہور روانہ ہوں گی۔