Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے آغاز میں تقریباََ 5 ماہ باقی ہیں مگر ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ دو مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ سمیت کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کو کراچی کنگز کی کوچنگ سے فارغ کر دیا جائے گا۔
ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونز کو یہ عہدہ دیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان اور پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ممکنہ طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنے والے شاہد آفریدی اس ٹیم کو خیرباد کہہ دیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور قلندرز کی جانب سے شاہد آفریدی کو اپنا آئیکون پلیئر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں حصہ لیں گے اسی لیے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شاہد آفریدی ممکنہ طور پر پی ایس ایل سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔