Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر تابش خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے بدقسمت بولر کہا جائے تو بےجا نہ ہو گا۔ تابش خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 550 وکٹیں مکمل کر لی ہیں لیکن انہیں آج تک قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ راولپنڈی میں ناردرن کے خلاف سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے تابش خان نے تین وکٹیں لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں 550 وکٹیں مکمل کیں۔
انہوں نے 121 فرسٹ کلاس میچز میں 23 کی شاندار اوسط سے یہ کارنامہ انجام دیا۔ 34 سالہ فاسٹ بولر نے 36 مرتبہ پانچ اور 7 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ ماہرین کے مطابق عامر اور وہاب کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو فاسٹ بولرز کی کمی کا سامنا ہے۔ اگر تابش خان اور صدف حسین جیسے بولرز کو موقع دیا جائے تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔