دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز کا بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ برسبین ہیٹ نے معاہدے کی تصدیق اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈویلیئرز ٹیم کو دوسرے مرحلے میں جوائن کریں گے۔ اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔
برسبین ہیٹ کے ہیڈکوچ ڈیرن لیمن نے اس موقع پر کہا کہ بہترین بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں اور پرجوش ہوں کہ پہلی مرتبہ اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔
اے بی ڈویلیئرز نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں مسرت کا اظہار کیا ہے۔ برسبین ہیٹ کے ایک اور خطرناک کھلاڑی کرس لین بھی خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا کریڈٹ برسبین ہیٹ کے جنرل مینجر اور کوچ ڈیرن لیمن کو جاتا ہے۔