Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے "دی ہنڈرڈ" ٹورنامںٹ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ انگلینڈ میں شیڈول "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔
شاہد آفریدی، بابر اعظم، شکیب الحسن، معین علی، ٹوم کرن، کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی، ایرون فنچ، لستھ ملنگا، کیرون پولارڈ، کگیسو رباڈا، جیسن روئے اور مچل اسٹارک جیسے کھلاڑی پہلے ہی اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں۔
"دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ آئندہ سال 17 جولائی سے 16 اگست تک انگلینڈ میں شیڈول ہے جس میں آٹھ شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں لندن کی دو، برمنگھم، مانچسٹر، لیڈز، ناٹنگھم، کارڈف اور ساؤتھیمپٹن کی ایک، ایک ٹیم حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو 30 ہزار پاؤنڈ سے ایک لاکھ پچیس ہزار پاؤنڈ تک معاوضہ دیا جائے گا۔