Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا قرعہ سابق ساؤتھ افریقی پلیئر گیری کرسٹن کے نام نکل سکتا ہے۔ گیری کرسٹن کو کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے اور اسی تجربے کے پیشِ نظر وہ انگلش ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ گیری کرسٹن نے کئی ٹیموں کی کوچنگ کی۔
وہ 2008 سے 2011 تک بھارتی ٹیم کے کوچ رہے اور ان کے دور میں بھارت نے 2011 کے ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی فتوحات حاصل کیں۔
اس کے بعد گیری کرسٹن کو اپنی قومی ٹیم میں کوچنگ کا عہدہ ملا جس دوران انہوں نے ساؤتھ افریقہ کو دنیا کی نمبرون ٹیسٹ ٹیم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے بگ بیش لیگ 2017 میں ہوبارٹ ہریکینز کی کوچنگ کی اور اس ٹیم کی فائنل تک رسائی کو ممکن بنایا لیکن فائنل مقابلے میں ان کی ٹیم کو شکست ہوئی۔ آئی پی ایل کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں گیری کرسٹن رائل چیلنجرز بنگلور کے کوچ رہے۔