Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ سرفراز احمد نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں حاصل کیا۔ وہ عمران خان، جاوید میانداد، مصباح الحق، انضمام الحق، وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں کپتان بنے۔
سرفراز احمد نے 50 میچز میں قیادت کرتے ہوئے پاکستان کو 28 میچز جتوائے اور 20 میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی جبکہ دو میچز غیرنتیجہ رہے جو کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تھے۔
پاکستان کی طرف سے عمران خان نے سب سے زیادہ 139 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے بھی 50 ون ڈے میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا۔