Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے مایہ ناز سابق کھلاڑی کمار سنگاکارا نے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے پہلے غیربرطانوی صدر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ رواں سال مئی میں ایم سی سی کی جانب سے کمار سنگاکارا کو صدر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے باقاعدہ آفس کا چارج سنبھال لیا ہے۔
کمار سنگاکارا کو کرکٹ قوانین بنانے والی باڈی میری لیبون کرکٹ کلب کی جانب سے 2012 میں تاحیات اعزازی ممبرشپ بھی دی گئی تھی۔ اب وہ یکم اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک صدارت کی کرسی سنبھالیں گے۔
اس خوشی کے موقع پر سری لنکا کرکٹ نے اپنے سابق کھلاڑی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سری لنکا کو آپ پر بہت فخر ہے۔ واضح رہے کہ سنگاکارا نے 134 ٹیسٹ، 404 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔