Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لانے لگیں۔ سری لنکا کے بعد ایک اور انٹرنیشنل ٹیم کو پاکستان لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ سری لنکا کے دورہ پاکستان سے مطمئن ہونے والے آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس سلسلے میں آئرلینڈ کرکٹ کے سربراہ منگل کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے دوران آئرش ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات چیت کریں گے۔
آئرلینڈ کرکٹ کے آفیشلز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں سیکورٹی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے کے لیے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن بھی پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔