Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گی۔ سڈنی تھنڈر کا پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار سے معاہدہ ہو گیا۔ ندا ڈار 5 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔
ان کا معاہدہ کرانے میں پاکستان کی ویمن ٹیم کے ہیڈکوچ مارک کولز نے اہم کردار ادا کیا۔ ندا ڈار نے ویمنز بگ بیش لیگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔
بگ بیش لیگ 18 اکتوبر سے 8 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز 26 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ پہلی مرتبہ کسی خاتون کرکٹر نے غیرملکی لیگ کھیلنے کیلئے نیشنل ڈیوٹی ادا کرنے سے معذرت کی ہے۔ ندا ڈار کو پی سی بی کی جانب سے این او سی کا انتظار ہے۔