Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے فائنل کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے سنسنی خیز میچ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ انگلینڈ نے پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تو کیوی ٹیم بدقسمتی سے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ فائنل میں ناکام ہوئی تھی۔
کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ گزرے ڈھائی مہینے سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے لیکن میچ کی جھلکیاں اب تک نہیں دیکھی ہیں۔
کین ولیمسن نے کہا کہ میں نے براہ راست میچ دیکھا تھا اس لیے مجھے جھلکیاں دیکھنے کی ضرورت بھی نہیں اور نہ ہی میں نے اس میچ کو دیکھنے کی کوشش کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کو ورلڈکپ فائنل میں شکست کا افسوس اب تک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ بھی اب تک بھولے نہیں ہیں جہاں جاتا ہوں ورلڈکپ فائنل کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے دور رہ کر مایوسی سے چھٹکارا پانے کی کوشش کر رہا ہوں۔