Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں موقع دیا گیا ہے اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی سنچری اسکور کر کے کی۔ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعیاری کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں اِن آؤٹ رہے۔ آخری مرتبہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔
روہت شرما نے پہلے دن کے اختتام تک 174 گیندوں پر 115 رنز اسکور کیے تھے اور یہ ان کی بھارتی سرزمین پر کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل چھٹی 50 سے زائد رنز کی اننگز تھی۔ اوپننگ بیٹسمین نے بھارت میں کھیلتے ہوئے 15 اننگز میں 98.22 کی اوسط سے 884 رنز بنائے ہیں۔
انہوں نے ہوم گراونڈ پر زیادہ اوسط سے رنز بنانے والے بیٹسمین ڈان بریڈمین کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے جبکہ وہ ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ اوسط سے رنز اسکور کرنے والے بھارتی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔