Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز پاکستان کی کامیابی پر ختم ہو گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شائقین کرکٹ بھرپور تعداد میں نظر آئیں گے کیونکہ کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹکٹ محدود تعداد میں ہی رہ گئے ہیں۔
دوسرے اور تیسرے میچ کی ٹکٹوں کے لیے بھی خریداروں کا جوش عروج پر ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں میچوں کے لیے انضمام الحق، نذر محمد، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس اور حنیف محمد انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔
ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کی ٹکٹیں بھی مکمل طور پر فروخت ہو چکی ہیں۔ سیریز کے لیے جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجا، سعید انور، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کی ٹکٹیں ابھی بھی دستیاب ہیں۔