Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اکثر اپنی خراب لائن اور لینتھ کی وجہ سے ٹیم کے لیے بہت مہنگے بولر ثابت ہوتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی انہوں نے اپنے دس اوورز میں 81 رنز دے کر صرف 1 وکٹ حاصل کی اور سب سے مہنگے بولر رہے تھے۔ ون ڈے کرکٹ میں چھٹی مرتبہ وہاب ریاض نے اپنے مقررہ اوورز میں 80 سے زائد رنز دیے ہیں۔
پہلی مرتبہ بھارت کیخلاف 2008 میں وہاب ریاض نے بولنگ کرتے ہوئے 86 رنز دیے تھے۔ 2013 میں ساؤتھ افریقہ کیخلاف فاسٹ بولر نے اپنے دس اوورز میں 93 رنز کھائے تھے۔
انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے 10 اوورز میں 110 رنز دیے تھے جو کہ اب تک کسی ایک میچ میں ان کی مہنگی ترین بولنگ ہے۔ چوتھی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی 2017 میں بھارتی بلے بازوں نے ان کے خلاف 87 رنز بنائے۔
پانچویں بار انگلینڈ کیخلاف ورلڈکپ میں فاسٹ بولر نے 82 رنز دیے تھے۔ وہاب ریاض پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ مرتبہ 80 سے زائد رنز دینے والے بولر ہیں۔