Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 ختم ہونے کے بعد بطور کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی پر سوال اٹھائے گئے جس کے بعد چہ میگوئیاں شروع ہوئیں کہ انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا جائے گا لیکن پی سی بی نے اس کے برعکس فیصلہ کیا اور سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان برقرار رکھا۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کو کامیابی تو مل گئی لیکن ان کی کاکردگی پر اب بھی سوالیہ نشان برقرار ہے۔ انہوں نے دو میچوں میں صرف 31 رنز اسکور کیے۔ گزشتہ 33 ون ڈے میچز میں سرفراز احمد 27.38 کی اوسط سے صرف 657 رنز بنا سکے جس میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ بطور بیٹسمین اگر سرفراز احمد کی کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو محمد رضوان کی موجودگی میں وہ کپتانی کے ساتھ ساتھ ٹیم میں اپنی جگہ سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں۔