Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں اوپننگ بیٹسمین امام الحق انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے۔ ان کی جگہ ٹیم میں عابد علی کو شامل کیا گیا جنہوں نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہدف کے تعاقب میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
وہ 67 گیندوں پر 74 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جس میں دس خوبصورت چوکے شامل تھے۔ عابد علی کو میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کرکٹ کے تجزیہ کار اور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ سری لنکا کے خلاف عابد علی کو بیٹنگ کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، وہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔
عابد علی چار ون ڈے میچوں میں 47.75 کی اوسط سے 191 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔